لاہور (خصوصی نامہ نگار)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا جامع مسجد ام القریٰ میں بھارتی حملے کے مناظر دیکھے۔ مودی ہٹلر سے بھی آگے بڑھ چکا،بھارت کو ٹکڑے ہونے سے اب کوئی نہیں بچا سکتا۔ تعلیمی اداروں،مساجد پر بھارتی حملے یہ بزدلانہ کاروائی ہے۔ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر ایم ایم عالم کی یادیں آج پھر تازہ کردیں۔ رافیل کے مقابلے میں ہمارا ابابیل جیت گیا۔ عیاں ہو چکا ہے جو پاکستان سے ٹکرائے گاپاش پاش ہو جائے گا۔
مودی ہٹلر سے بھی آگے ،بھارت کو ٹکڑے ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا:سراج الحق
May 16, 2025