لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا دنیا کفر ایک ملت بن گئی ہے۔ یہود و ہنود کا گٹھ جوڑہے جو مختلف سازشوں کے ساتھ مسلمانوں کے اوپر چڑھ دوڑے ہیں۔ یہ امت مسلمہ کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام اور اس کے شعائر کاحلیہ بگاڑنا چاہتے ہیں۔ پوری دنیا کی شیطانی قوتیں اپنے لاو لشکر کے ساتھ حملہ آور ہیں۔ عروج کی آرزو اس امت کے دلوں میں پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اس کی تشکیل نو کی جائے اور کی بنیاد کلمہ طیبہ ہو۔ انہوں نے دار العلوم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے اسرائیل کی حدود ایران، عراق، لبنان اور مکہ مدینہ تک ہیں۔
یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ،دنیا کفر ایک ملت بن گئی :جاوید قصوری
May 16, 2025