\قصور: ٹرالی کی زد میں آکر کمسن بچہ جاں بحق

May 16, 2025

قصور (نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواح چھینہ آرلہ میں کمسن بچہ اینٹوں کی بھری ٹرالی تلے بری طرح سے کچل کر ہلاک ہو گیا۔ چھینہ آرل کا رہائشی 3 سالہ حماد علی گھر سے دکان پر کھانے لیے کچھ لینے کو جارہا تھا کہ سامنے سے آنیوالے اینٹوں سے بھری ٹرالی کے نیچے آکر دم توڑ گیا،پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن نے ڈرائیور اسمٰعیل سمیت ٹرالی کو قبضہ میں لیکر مصروف کارروائی ہے۔ 

مزیدخبریں