شیخوپورہ:اربوں کی خورد برد میں ملوث 13 ملزموں کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں 17 مئی تک توسیع

May 16, 2025

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) احتساب کورٹ نمبر نو نے محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ شیخوپورہ میں اربوں روپے کی ترقیاتی کاموں کے نام پر خورد برد سمیت مختلف الزامات میں ملوث 13 ملزموں کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں 17 مئی تک کے لیے توسیع کر دی ہے اور اس مقدمہ میں ان ملزموں کے کردار کے بارے میں قومی احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ملزموں میں سابق ایکسین پبلک ہیلتھ محمد نعیم اختر ایس ڈی او مجاہد امین اور دیگر ملزمان محمد سلیم محمد اصغر ندیم محمود اشفاق احمد سجاد حسین اعجاز محمود محمد نعمان باجوہ ظہیر الدین بابر احتشام افتخار اور محمد اقبال شامل ہیں۔

مزیدخبریں