وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزرات داخلہ کی طرف سے شہباز شریف کو سابق وزیراعظم کی سکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو ہدایت کی کہ سابق وزیراعظم کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے عمران خان کو چیف سکیورٹی افسر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو ان کے جلسوں کے دوران سکیورٹی فراہم کریں۔
قصّہ جونیجو کی وزارتِ عظمیٰ کا
Mar 26, 2024