غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ Laguna Woods میں پیش آیا، پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اتوار کے روز 30 سے 40 لوگ صبح سے چرچ میں موجود تھے ، جس کے بعد وہ دوپہر کے کھانے کے لیے جمع ہوئے تبھی دوپہر 1.30 بجے سے کچھ دیر پہلے فائرنگ شروع ہوئی۔ پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔امریکا میں ایک ہفتے میں یہ دوسرا فائرنگ کا واقعہ ہے، لگونا ووڈز 16 ہزار پر مشتمل ایک قصبہ ہے، جہاں 55 سال اوراس سے زائد عمر کے لوگوں کی ریٹائرمنٹ کمیونٹی رہائش پزیر ہے جسے کبھی لیزر ورلڈ کہا جاتا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نیویارک کےشہر بفلو کے سپر اسٹور میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ گرفتار حملہ آور خود کو یہودیوں کا مخالف اور انتہاپسند سفید فام قرار دے رہا تھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024