حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریگی،جاوید چوہدری
مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) بچوں کا مستقبل کو سنوارنے اور علمی وراثت کا سہرا اساتذہ کے سر ہے،حکومت اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی وقت کی ضرورت ہے،اساتذہ کو بہتر طرز زندگی فراہم کر کے ہی ترقی کی شاہراہوں پر تیزی سے آگے بڑھا جا سکتا ہے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ریاست میں فروغ تعلیم اور اساتذہ کی تکریم چاہتے ہیں،آزاد کشمیر میں شرح تعلیم پاکستان کے تمام صوبوں سے بہتر ہے پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور ان کے مدرسین کو حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی،ریڈ فاونڈیشن کا تعلیمی معیار مثالی ہے ۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی ہمراہ صدر ریاست و سینیر صحافی تجزیہ نگار جاوید چوہدری نے بطور مہمان خصوصی ریڈ فاونڈیشن ہائی اسکول امبور میں کلاس نہم کی جانب سے کلاس دہم کو دی جانے والی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب آمد پر پرنسپل ریڈ فاونڈیشن ہائی اسکول امبور عبد الاحد لون نے مہمان خصوصی کا شاندار استقبال کیا۔ جبکہ انکے ہمراہ ادکول اسٹاف اور انچارج پرنسپل ہمایوںشہید اسکول راجہ گلفراز،وایس پرنسپل سید حسن شاہ،سجاد طارق عباسی،صدر الدین،انجینیر سید تنویر الاسلام پرنسپل برھان شہید کالج،سید جواد گیلانی،ایم ڈی سن رائزز ادکول شبیر احند،ایم ڈی نیو برھان شھید کالج میر عالم شاھین،سید حسن نقوی،میڈم زہرا نزیر پرنسپل بسناڑہ،فاروق شیخ آرفن انچارج،صدیق داود پرنسپل ام حبیبہ اسکول،شبیر چوہدری و دیگر نے مہمان خصوصی کو تقریب آمد پر خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر پرنسپل ادارہ عبدالاحد لون نے کہا کہ کم وقت میں بہترین نتائج دے کر ہمارے طلبا نے علاقے سمیت ادارے کا سر بھی فخر سے بلند کر رکھا ہے۔
گزشتہ 28 سالوں سے ادارہ فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہے