ڈپٹی کمشنر ساؤتھ آج نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرینگے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے " 14ویں نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2022?ئ "کا شاندار افتتاح (آج) مورخہ 16مئی بروز پیر ڈپٹی کمشنر ساؤتھ عبدالستار عیسانی کرینگے۔ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ KBBAکے صدر غلام محمد خان نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے پر وقار افتتاحی تقریب کے حوالے سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ٹورنامنٹ میں کھیلوں کی دنیا کی ممتاز شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شرکت کرینگے۔