راولپنڈی اور کراچی کے اسٹیڈیمز میں جدید ترین کرسیاں لگیں گی، رمیز راجہ
لاہور(اسپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین رمیز راجہ نے اعلان کیا ہے کہ راولپنڈی اور کراچی کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرسیاں لگائی جائیں گی ۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ پر کہا کہ 2022-23سیزن کے لیے دو طرفہ ہوم سیریز کے لیے شراکت داری کے حقوق میں 77فیصد اضافہ ہوا ہے، اور اس کے بعد فنڈز کو ملک میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان فنڈز کا کچھ حصہ شائقین کے لیے انفراسٹرکچر تیار کرنے کے لیے استعمال کریں گر، کراچی اور پنڈی کے اسٹیڈیم میں جدید ترین کرسیاں ہوں گی۔