فیروزوالہ:پولیس مقابلہ،گینگ سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،مال مسروقہ برآمد
فیروزوالہ(نامہ نگار) فیروزوالہ پولیس نے جی ٹی روڈ پر رانا ٹاؤن کے قریب زبردست مقابلے کے بعد قومی شاہراوں اور سائیڈ روڈ پر ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے والے خطرناک گینگ کے سرغنہ صفدر عرف صفو ساتھی سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم مسروقہ،موٹرسائیکلیں، اسلحہ موبائل فونزبرآمدکرلیا۔ ڈاکو ئوں نے ابتدائی تفتیش میں 30 وارداتوں کا انکشاف کیا۔ قبضہ سے مالِ مسروقہ 6 لاکھ روپے نقدی، 6 موٹرسائیکلیں، 2 عدد پسٹل 30بور، 21 موبائل فونز برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔