فیروزوالہ:جوا کھیلتے 8 جواری گرفتار،دائو پر لگی رقم،سامان پکڑ لیا
فیروزوالہ( نامہ نگار) سرکل پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر جوا کھیلتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے داؤ پر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم اور موبائل فونز پر قبضہ میں لے لیے۔ پولیس نے ملزمان اشرف نعیم اور جاوید وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔