ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ‘اے سی کا دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ‘سہولیات کا جائزہ لیا
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے گزشتہ رات اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد جمیل کے ہمرا ہ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیا انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوںکو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مفت ادویات اور علاج و معالجے کی سہولیات کے بارے میں مریضوں اور ان کے لواحقین سے دریافت کیا ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا ہسپتال میں صفائی ستھرائی اورپینے کا صاف پانی نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار بھی کیا اور ہدایت کی کہ فوری طور پر مریضوں اور لواحقین کیلئے پینے کا صاف پانی فراہمی کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں ۔