عمران خان قومی تشخص کو اجاگر کرنے کی خاطر برسر پیکار ہیں:رہنماپی ٹی آئی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما الحاج ملک محمد اسلم بلوچ، ضلعی صدر کنور عمران سعید، پیر سید ارشد ہاشمی، ضلعی رہنما چوہدر ی عمر مشتاق ورک، حاجی ملک محمد اقبال، میاں افضال حیدر، ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی، چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ، ماجد کاہلوں، ذوالفقار علی بھٹو، ملک خاور بلوچ، جمیلہ یونس، مس نرگس منیر، صائمہ فلک، الماس، پیر سکندر شاہ و دیگررہنمائوں کی قیادت میں کارکنان کا ایک بڑ اقافلہ فیصل آبادمیں منعقدہ پارٹی جلسہ میں شرکت کیلئے روانہ ہوا شرکاء قافلہ نے ہاتھوں میں قومی و پارٹی پرچم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پورٹریٹ اٹھا رکھے تھے، روا نگی کے موقع پر کارکنان نے شدید نعرے بازی کی جبکہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے محبوب قائد عمران خان کے شانہ بشانہ ملکی خوداری و خود مختاری کے تحفظ کی جدوجہد کررہی ہے اورعمران خان بھی قومی تشخص کو اجاگر کرنے کی خاطر برسر پیکار ہیں پاکستان کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور قومی غیرت و حمیت کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا، عمران خان کے جلسے حقیقی معنوں میں ایک ریفرنڈم ہے جن میں کے جم غفیر کی شرکت عمران خان کے موقف کی کھلی تائید ہے ۔