پولیس کی مبینہ ملی بھگت ٹبہ سلطانپور اورچوک میتلامنشیات فروشی کا گڑھ بن گیا
ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر،سپیشل رپورٹر) چمک کا کمال اور تھانہ ٹبہ سلطانپور پولیس کی مبینہ ملی بھگت کے باعث ٹبہ سلطانپور چوک میتلااورنواحی دیہاتی علاقہ جات منشیات فروشی کا گڑھ بن چکے ہیں کھلے عام منشیات کی فروختگی ہونے سے سینکڑوں نوجوان نشے کی لت میں پڑگئے ہیں جس کے باعث مستقبل کے معماروں کا مستقبل تاریک اورزندگیاں تباہ ہوکر رہ گئی ہیں شہریوں ندیم شاہ، محمد عرفان ، محمد عارف ،شہریار، ساجد حسین ، عابدحسین،وارث علی ،شاہد محمود،محمداسلم ودیگرنے ریجنل پولیس آفیسر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔