کیلئے کالا باغ سمیت آبی ذخائر تعمیر کئے جائیں‘ حق دو تحریک
مظفرگڑھ (نامہ نگار)حق دو تحریک خانپور بگاشیر کا اجلاس زیر صدارت باقر خان بلوچ منعقد ہوا جس میں حق دو تحریک کے رہنما خادم گشگوری، امجد خلوص، نعیم علی بھٹہ، اختر خان بلوچ، ثناء اللہ بھٹی، اعجاز حسین چانڈیہ و دیگر موجود تھے اجلاس میں قرارداد منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کی گئی کہ سندھ میں مردوں کو غسل دینے کے لئے پانی دستیاب نہیں۔پاکستان کی کروڑوں انسانی آبادی صنعت و زراعت کو پانی کی کمی اور خشک سالی کی موت مارنے کی بجائے جنگی بنیادوں پر کالا باغ ڈیم سمیت بڑے بڑے ذخائر تعمیر کئے جائیں اجلاس میں حق دو تحریک مظفرگڑھ کے بانی رانا محمد افضل بھی شریک تھے۔