واپڈا ٹیم کا چھاپہ ،زمیندارچوری کی بجلی سے ٹیوب ویل چلاتے پکڑالیا
میلسی(تحصیل رپورٹر )واپڈا ٹیم کا چھاپہ ،چوری بجلی پر ٹیوب ویل چلانے والیچورکوپکڑلیا تفصیل کے مطابق سب ڈویڑن واپڈا ٹی ایس پی کی ٹیم نے میٹر انسپکٹر کی نگرانی میں چک102 ڈبلیوبی میں اچانک چھاپہ مارا جہاں زمیندار رانا آصف نے واپڈا کی مین کیبل میں ڈائریکٹ تار لگارکھی تھی جس سے بجلی چوری کر کے کھیتوں کو سیراب کررہا تھا کہ چھاپہ مار ٹیم نے غیرقانونی لگی تاریں قبضہ میں لے کر بجلی چور کے خلاف تھانہ گڑھاموڑ میں مقدمہ درج کرا دیا۔