ڈاکٹر حیدر اشرف کا دور سنہری الفاظ میں یاد کیاجاتا ہے:میاں محمد ندیم
لاہور(بزنس رپورٹر ) پنجاب میں امن امان کی بگڑتی صورتحال کے باعث سماجی حلقے سخت تشویش کا شکار ،ڈاکو اور چور دن رات معصوم شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔شہری رات کے علاوہ دن کے وقت بھی گھروں سے نکلتے ہوئے خوف محسوس کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما میاں محمد ندیم و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میر ی وزیراعظم پاکستان خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف ،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے درخواست ہے لاہور میں مستعدد، فرض شناص اوردلیرپولیس افسر تعینات کرکے عوام کو ذہنی سکون فراہم کیاجائے۔میاں محمد ندیم نے کہا کہ سابق ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف کے دور کو سنہری الفاظ میں یاد کیاجاتا ہے۔ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران لاہورپولیس کو جدید خطوط پر استوار کرایا ،پولیس میں جدید ریفارمز متعارف کرائیں،انکی تعیناتی میں لاہور میں کرائم ریٹ حیرت انگیز طور پر انتہائی کم سطح پر آگیاتھا، یہی وجہ کہ عوامی حلقوں کی اب بھی خواہش ہے ایسے پولیس افسر کو واپس لاہور تعینات کرکے انکی قابلیت سے بھرپورفائدہ اُٹھایاجائے۔