ٹائر پھٹنے سے کار الٹ گئی ، 3 نوجوان جاں بحق
شاہجمال، میاں چنوں ،رحیم یارخان ، ،میرہزار خان،چشتیاں(نامہ نگار،نمائندہ نوائے و قت،کرائم رپورٹر،نمائندہ خصوصی) ٹریفک حادثات میں کار سوار تین نوجوانوں سمیت 8 افراد جاںبحق ،6افراد زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ اڈا رند کا رہائشی منظور حسین رند سامنے سے آنے والے انتہائی تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر بری طرح سے کچلا گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر متوفی کے ورثاء آگئے اور قانونی کاروائی نہ ہونے پر احتجاج شروع کر دیا پولیس نے ٹرالر قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔ میاں چنوں سے نمائندہ نوائیوقت کے مطابق جی ٹی روڈ نزد ٹول پلازہ ٹائر کھلنے کے باعث سواریوں سے بھرا رکشہ الٹ گیا حادثے میں 4 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں محمد مبشر, رانی بی بی , کوثر بی بی , اللہ دتہ شامل ہیں ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کردیا ۔ محسن وال کے قریب خاتون کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئی ۔جس کوفوری طورپر میاں چنوں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں منتقل کردیاگیاہے متاثرہ خاتون کی شناخت نیلم بی بی زوجہ نوید سکنہ جڑانوالہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ تھانہ بیٹ میرہزارخان کے نزدیک انتہائی تیز رفتار کار کا ٹائر پھٹ گیا اور کار قلابازیاں کھاتے ہوئے سڑک کے نیچے جاگری اور کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور مبشر شدید زخمی ہو گیا اور دیگر تین نوجوان محمد طیب ، قاری اصغر جبکہ تیسرے نوجوان کا تعلق ملتان سے ہے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔رحیم یارخان سے کرائم رپورٹرکے مطابق نوجوان اظہرعلی تیز رفتاری کے باعث کار جڑانوالہ کے نزدیک کار سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں اظہرعلی اور اسفند علی موقع پر چل بسے ۔ٹریکٹرٹرالی ٹکرانے سیبجلی کے6کھمبے ٹوٹ کر زمین بوس ہوگئے ،ٹرانسفامر بھی جل گیا، محمد سیف کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔چشتیاںسے نمائندہ خصوصی کے مطابق بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان علی رضا اور نامعلوم موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔