مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل ، دکاندار کو لوٹنے والے 2 ڈاکو گرفتار
بورے والا،گگو منڈی،خان گڑھ،میلسی (نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت،تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی،خبر نگار)دوران ڈکیتی مزاحمت پر نجی ہسپتال کا سکیورٹی گارڈ قتل ،دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،مختلف وارداتوں میں شہری نقدی سے محروم تفصیلات کے مطابق بورے والا تھانہ گگومنڈی منڈی کی حدود جملیرا روڈ پر واقع ایک نجی ہسپتال کے باہر دو نامعلوم مسلح ڈاکو آئے اور ہسپتال کے باہر کھڑے شخص سے نقدی چھیننے کی کوشش کی تو ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ محمد سلیم نے ان پر گن سیدھی کی تو ایک ڈاکو نے پسٹل سے سینے پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اورلائسنسی گن چھین کر اپنے ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس نے کارروائی شروع کر دی ۔ دوسرے وقوعہ میں نواحی اڈا مانا موڑ پر واقع اسد گھمن کی دوکان میں دو ڈاکو داخل ہوئے اور نقدی لوٹ کر فرار ہونے لگے تو دوکاندار نے اپنے پستول سے فائرنگ کردی فائر لگنے سے ایک ڈاکو شدید زخمی ہوکر گر پڑا اور دوسرے نے پیدل فرار ہونے کی کوشش کی جسے عوام نے اسلحہ سمیت پکڑ لیا اور اسکی خوب درگت بنائی زخمی ہونے والے ڈاکو کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ د و سر ے ڈاکو کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔خان گڑھ سے نمائندہ خصوصی،خبر نگارکے مطابق عبدالرحمن کا 22ماڈل موٹر سا ئیکلچوری ہو گیا۔ دن دیہاڑے شاہجمال روڈ پرٹی آر گاڈر کی دوکان سے موٹر سائیکل پر مسلح دو ڈاکو فہد قریشی سے پچاس ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔ میلسی سے تحصیل رپورٹر کے مطابق وارڈ نمبر 3 محلہ رسول پورہ کا سجاد حسین کینال ویو کے پاس گیا تو اس نے دیکھا کہ 3افراد جھگڑا کر رہے ہیں اس نے 15 پر کال کے لیے جیب سے موبائل نکالاتو تینوں نے اسے قابو کر کے 10 ہزار مالیتی موبائل اور 6 ہزار کیش لوٹا اور فرار ہو گئے۔