پولیس حراست میں تشدد ، ہلاکت کسی صورت قابل قبول نہیں ، آئی جی
بہاولپور(نیوزرپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب رائو سردار علی خان نے بہاولپور تھانہ کینٹ کی حوالات میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔آر پی او بہاولپور شیر اکبر سے تحقیقات کا حکم دیتے ہو ئے کہاکہ پولیس حراست میں تشددیا ہلاکت کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور عبادت نثار نے ملزم کی ہلاکت پرایس ایچ او اور تفتیشی آفیسر کو معطل کر کر تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔ آئی نے کہاکہ تحقیقات کی روشنی میں ذمہ دار ان کے خلاف سخت محکمامہ کاروائی اور قانونی ایکشن لیاجائے گا۔