خسرہ‘ چکن پاکس اور تشنج کے امراض میں اضافہ‘ 17 بچے داخل
ملتان (خصوصی رپورٹر) چلڈرن ہسپتال میں گزشتہ دو دنوں میں خسرہ۔چکن پاکس اور تشنج کے مجموعی طور پر 17 بچوں کو داخل کروایا گیا ہے۔جن کا علاج معالجہ جاری ہے۔تفصیل کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں ملتان کی رہائشی 08 ماہ کی راحیلہ۔ملتان کے علاقے غوث آباد کے رہائشی دس ماہ کے عمران۔ نو ماہ کے رحمان۔چھ ماہ کا محمود علی‘ شجاع آباد کی رہائشی ڈیڑھ سالہ عائشہ۔ڈیرہ اسماعیل خان کی دو سالہ عنیہ‘ ڈیرہ غازی خان کے نو ماہ عدنان‘ تین سالہ فاطمہ‘ ملتان کے رہائشی پانچ ماہ کے عبدالمومن‘ ڈیڑھ ماہ کے سلمان اور چھ ماہ کے رابیل کو خسرہ مرض کی وجہ سے داخل کروایا گیا۔ اسی طرح اس دوران ملتان کی رہائشی سات سالہ نور فاطمہ‘ ضلع پاک پتن کے رہائشی دس سالہ رحمت اللہ‘ ملتان کے رہائشی تین سالہ علی رضا اور جام پور کے سات سالہ عبداللہ کو چکن پاکس مرض ہونے کی وجہ سے داخل کیا گیا‘ جبکہ چلڈرن ہسپتال میں تشنج کے مرض میں مبتلا خانیوال کے رہائشی چار سالہ علی حسن کو داخل کیا۔تمام بچوں کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔