کراچی کا موسم گرم، شام میں ہوا کی رفتار تیز ہوگی
کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شام تک ہواں کی رفتار میں تیزی آئے گی۔شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کی ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے، جنوب مغرب سے18 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔کراچی میں شام کے وقت ہواوں میں تیزی آئے گی اور 27 سے 36 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔دوسری جانب پشاور میں آج مطلع ابرآلود ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پشاورمیں آج شام گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، جبکہ دن میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔