ایم کیو ایس سی کے تحت پانی کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) اورنگی ٹاؤن کے انچارج رشید فضل کی قیادت میں گلشن ضیائ شیٹ نمبر ون میں پانی کی بندش کے خلاف پاکستان بازار جھگی ہوٹل کے قریب احتجاجی مظاہرے میں مقررین نے پانی کی عرصہ دراز سے عدم فراہمی کی مذمت کرتے ہوئے پانی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ کمر توڑ مہنگائی میں گلشن ضیائ شیٹ ون کے مکین پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں حالانکہ واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ علاقے میں پانی فراہم کرے جس طرح پانی کا بل بھیجتا ہے لیکن افسوس بل ادا کرنے کے باوجود گلشن ضیائ شیٹ ون کے مکین گزشتہ کئی سالوں سے پینے کے پانی سے محروم ہیں مظاہرے سے جمال الدین، مسٹر عالم و دیگر نے خطاب کیا رشید فضل نے کہا کہ گلشن ضیائ شیٹ ون میں اب نہ ہی پانی کی بندش مزید برداشت کریں گے اور نہ ہی علاقہ مکینوں کو بے رحم واٹر بورڈ حکام و انتظامیہ کے ظلم کا شکار بننے دیں گے انہوں نے کہا کہ پانی کی بندش کے مسئلے پر بھرپور آواز اٹھائیں گے پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضروریات میں اہم حیثیت رکھتا ہے پانی کے بغیر انسانی زندگی ایک خشک ریگستان کی مانند ہے۔