کراچی (این این آئی) شہر قائد میں ہیٹ ویو کی صورتحال، بلدیہ عالیہ کراچی وسطی کے تحت ہیٹ اسٹروک سینٹرزو کیمپس کا قیام ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کانارتھ ناظم آباد کیمپ سمیت مختلف ہیٹ اسٹروک کیمپس کا دورہ ڈپٹی کمشنر نیکیمپس پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ٹھنڈے پانی ،پیڈسٹل فین اور طبی سہولت سمیت ٹھنڈے پانی کا اسپرے بھی کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم ہیٹ ویو کے پیش نظر ریسکیو اداروں میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، طحہ سلیم مورخہ 15/ مئی 2022 ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے ضلع وسطی میں نارتھ ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں قائم ہیٹ اسٹروک کیمپس کا دورہ کیا اور ہیٹ اسٹروکس کیمپس پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہ سلیم نے آج چھٹی کے دن بھی عوامی خدمت کے لئے موجود عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور ہدایت کی کہ گرمی کی شدت ختم ہونے تک ضلع وسطی میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم رہیں گے واضح رہے ک چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر ضلع بھر میں شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے کراچی سمیت پورے سندھ میں مختلف ہیٹ اسٹروک سینٹرز اور کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہ سلیم اور میونسپل کمشنر زاہد حسین کی ہدایت پر ضلع وسطی کے تمام زونز ہیٹ اسٹروک سینٹرز اور کیمپس قائم کر دئے گئے ہیں جہاں عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچاو کے لئے پینے کے منرل واٹر کی بوتلیں ،ٹھنڈے پانی کے کولر ،او آر ایس ،ہوا کے لئے پیڈسٹل فین اور طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے پانی کا اسپرے بھی کیا جارہا ہے ۔ اسٹروک کیمپس بازاروں ،بس اسٹاپس اور دیگر رش کی جگہوں پر قایم کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو جلد ریلیف مل سکے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ وسطی کے اسسٹنٹ کمشنرز حضرات نے بھی اپنے اپنے سب ڈویژن میں ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کئے ہیں جبکہ تمام لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
شہر قائد میں ہیٹ ویو کی صورتحال کراچی وسطی کے تحت ہیٹ اسٹروک سینٹرزقائم
May 16, 2022