گلشن معمار کے مکینوں کا لوڈشیڈنگ کیخلاف IBC گڈاپ کا گھیراؤ
کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلشن معمار و ڈائمنڈ سٹی کے مکین Kالیکڑک کی ہٹ دھرمی شدید گرمی کے باوجود طویل اور وقفے وقفے سے جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر K الیکٹرک کی کیخلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور اس لیے۔ IBC گڈاپ پر اپنی فریاد لیکر پہنچ گئے اور احتجاجی دھرنا دیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ذمہ دار ابوالضیائ پرویز نے کہا کہ مظاہرین اس وقت لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید غصے میں ہے۔ اگر یہ مظاہرین بے قابو ہوئے توسپرہائی وے اور نادرن بائی پاس بند کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔لہذا گلشن معمار ڈائمنڈ سٹی گبول گوٹھ سے فوری لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو ختم کیا جائے۔ابوالضیاء پرویز نے K الیکڑک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ معمار کے مکینوں کو بجلی معمار کے اپنے فیڈرز سے مہیا کی جائے۔اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے معمار ڈائمنڈ سٹی کے مکینوں کو آزاد کیا جائے اگر K الیکڑک نے معمارین کے پر امن احتجاج پر سنجیدگی سے عمل نہیں کیا تو ہم احتجاج کے دائرے کو مزید بڑھا کر IBC گڈاپ کے آفس پر جمع ہوئینگے اور آفس کھلنے نہیں دینگے۔اس موقع پر ندیم قریشی فخرشبیر شکیل خان نعیم خان علی خان اور دیگر مظاہرین نے بھی خطاب کیا۔ عوام سراپا احتجاج ہیں۔