اسلام آباد پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی، 26 گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں سے گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران منشیات،شراب فروشی،اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 26ملزمان کو گرفتار کرلئے تھانہ ترنول پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 04 ملزمان صدی احمد ، جانباز خان ، خان محمد اور عمر شہزاد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے چار عدد تیس بور پسٹل بر آمد کر لئے، تھانہ کورال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 09ملزمان ممتاز علی، اعزاز عباسی، سلیمان ، عمر ،احمد علی، عبدالمجید، شراب گل، عاشق حسین اور میر ولی کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے جوا کی ایک لاکھ پندرہ ہزار کی رقم بر آمد کر لی، تھانہ بھارہ کہو پولیس نے دوران چیکنگ دو ملزمان زرمحمد اور محمد شہباز کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو تیس بور پسٹل بر آمد کر لئے، تھانہ سبزی منڈی پولیس نے منشیات ڈیلر کیخلاف کارروائی ایک ملزم اشفاق کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے1800 گرام چر س بر آمد کر لیا، تھانہ آبپارہ پولیس نے شراب فرشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم رضوان کو گرفتار کر کے اسکے قبضے 60لیٹر شراب بر آمد کر لیا، تھانہ کوہسار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان وقاص، وسیم اللہ اور طلحہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک کلاشنکوف،30 بو ر پستول بر آمد کر لیا، تھانہ گولڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان حمید اور عثمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے30 بور پستول اور ایک خنجر بر آمدکر لیا، تھانہ شالیمار اور سہالہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے دو ملزمان کرامت اللہ اور کامر خان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 215 گرام چرس اور دو عدد30 بور پستول بر آمد کر لئے، تھانہ نون اور آئی نائن پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان سلیم اور ہراسب کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 560گرام چرس بر آمد کر لیا ۔