سی ڈی اے ملازمین و افسران کی دفاتر میں عدم موجودگی،سائلین کو مشکلات
اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)میں انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث دفتری اوقات کار کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے ملازمین و افسران کی بڑی تعداد کام کے وقت اپنے دفاتر میں موجود نہیں ہوتے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور دفتری اوقات کار پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے شہریوں نے نوائے وقت کو بتایا کہ سی ڈی اے کی جانب سے سیکٹر جی سیون میں بنائے گئے سہولت مرکز جہاں چھ سے زائد شعبہ جات کو منتقل کیا گیا ہے وہاں ڈیوٹی آررز کا بالکل خیال نہیں رکھا جارہاہے شعبہ ریونیو، بی سی ایس میں افسران و ملازمین دفتری اوقات کار کا خیال نہیں رکھ رہے ہیں اور اپنی سیٹس پر دستیاب نہیں ہوتے جس کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے چیئرمین سی ڈی اے نے نوائے وقت کو بتایا کہ پیرسے سکیورٹی کے شعبے کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سی ڈی اے کے تمام شعبہ جات میں حاضری اور دفتری اوقات کو رپورٹ کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔