بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،نعیم کیانی
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی راولپنڈی کے سینئر راہنما و سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 11 نعیم کیانی نے این اے 60 اور پی پی 11 راولپنڈی سے ٹکٹ کے لئے پارٹی ہائی کمان کو باقاعدہ درخواست جمع کروادی ہے اس موقع پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور غریب و پیسے ہوئے طبقے کے حقوق کی جنگ لڑی ہے شہید بھٹو اور شہید بی بی نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا لیکن کبھی بھی عوامی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا انھوں نے کہا کہ ملک عمران نیازی کی منافقانہ اور انتہا پسندانہ اور نااہل سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا عمران نیازی نے قوم سے کیا گیا کوء ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا قوم کو آء ایم ایف کے حوالے کرکے مہنگائی کا سونامی برپا کیا گیا عمران نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ۔
عمران نیازی حساس اداروں اور عدلیہ کے خلاف جھوٹے بے بنیاد الزامات لگانا بند کریں ورنہ پیپلز پارٹی کے کارکن انھیں بنی گالہ سے باہر نہیں نکلنے دیں گے انھوں نے کہا کہ عمران نیازی کے سیاسی غبارے سے ہوا نکل چکی انھوں نے 30 ہزار ارب روپے کے غیر ملکی قرضے لے کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے انھوں نے کہا کہ عمران نیازی کو ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کے عمل کا حساب دینا ہوگا وہ جتنا مرضی شور کرلیں انھیں کڑے احتساب کا سامنا کرنا ہوگا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب بھر کے ساتھ ساتھ راولپنڈی سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ۔