الیکشن کمیشن کے زیراہتمام یونیورسٹی آف تربت میں ووٹرز آگاہی ورکشاپ
اسلام آباد(نا مہ نگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یونیورسٹی آف تربت میں ووٹرز آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے پبلک ریلیشن آفیسر غوث بخش نے طلباء کو ووٹ ڈالنے کی اہمیت سے آگاہ کیا،انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آئینی ذمہ داریوں اور ان آگاہی سیشنز کے انعقاد کے مقصد پر روشنی ڈالی۔ اتوار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر مکران نے نوجوان طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان میں بلدیاتی نظام کی وضاحت کی، انہوں نے طلباء کو جمہوریت کی مضبوطی میں طلباء کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔