نوابشاہ،ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد بدھ کو کھلی کچہری لگائیں گے
نواب شاہ(نامہ نگار)ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآبادخان محمد زرداری نے محتسب اعلیٰ سندھ کی ہدایات کے تحت ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس میں ضلع کے عوام ،سرکاری ملازمین اور پینشنرزکو ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کے متعلق مسائل کی معلومات اورحل کے سلسلے میں 18مئی2022 بروز بدھ صبح 9بجے ڈسٹڑکٹ اکائونٹس آفس شہید بینظیرآباد میں کھلی کچہری منعقد کرینگے ،ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ کی جانب سے ضلع کے عوام ،پینشنرز اور سرکاری محکموں کے فسران کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر یا اپنے نمائندے کے ذریعے کھلی کچہری میں شریک ہوکر ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس سے متعلق مسائل یا شکایات سے آگاہ کریں تاکہ ان مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔