ماسٹر گروپ آف انڈسٹریز کے مالکان کی احساس گروپ میں شمولیت
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ماسٹر گروپ آف انڈسٹریز کے مالکان نے گوجرانوالہ چیمبر کے احساس گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز سابق صدر چیمبر میاں عمر سلیم کی قیادت میں احساس گروپ کے وفد نے ماسٹر گروپ آف انڈسٹریز کے چیف ایگزیٹو شیخ محمود ماسٹر بیوریج شیخ محمد اصغر، ماسٹر فیبریکس بال پواینٹ شیخ ناصر، ماسٹر ڈایپر شیخ جاوید روڈ ماسٹر فیصل جاوید شیخ ماسٹر سٹی شیخ مقصود شیخ احمد بن مقصود ماسٹر پلاسٹک شیخ کامران پرویز سے ملاقات کی جس کے دوران ماسٹر گروپ کے مالکان نے گروپ کی بھر پورحمایت کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ وہ فرنٹ لیڈ پر احساس گروپ کیساتھ کھڑے ہونگے اور اسکی چیمبر الیکشن میں کامیابی یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر گروپ کے وفد میں نائب صدر چیمبر وقاص افضل سابق سنیئر نائب صدر شیخ اصف مظفر نیر جمیل بھٹی رانا صدیق سمیت ماسٹر گروپ اف انڈسٹری کے دیگر فیملی ارکان بھی شریک تھے۔