جمشید ایوب بٹ ون یونٹی گروپ کے نائب صدر مقرر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) صدر ون یونٹی گروپ اخلاق احمد بٹ نے کاروباری رہنما جمشید ایوب بٹ کو ون یونٹی گروپ کا نائب صدر مقرر کر دیا ہے اس حوالے سے چیمبر راہنما عرفان یعقوب چاندبٹ نے جمشیدایوب بٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمشید ایوب بٹ ایک مخلص ساتھی ہیں اور انکی نامزدگی سے گروپ مزید فعال اور متحرک کردار ادا کرے گا ۔جمشید ایوب بٹ کا کہنا ہے کہ وہ کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور گروپ کی مزیدکامیابیوں میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔