گکھڑمنڈی: جی ٹی روڈ کی پرانی آبادی میں آئے روز بجلی گھنٹوں بند،مکین خوار
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) قصبہ گکھڑ میں جی ٹی روڈ کے مغربی جانب واقع پرانی آبادی میںگیپکو اہلکاروں کی لاپرواہی ، ٹرانسفارمروں اور تاروں میں خرابیوں کی وجہ سے بجلی کئی کئی گھنٹے بند رہنے لگی جس سے شدید گرمی میںبچے ،بوڑھے اور خواتین سخت اذیت کا شکار ہیں دن اور رات کے اوقات میں وقفہ وقفہ سے بجلی کی بندش سے جہاں کاروباری اداروں،دوکانداروں اور عام شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں روزمرہ زندگی کے امور اور گھریلو خواتین کو کھانا پکانے اور رات کے اوقات میں سونے میں بھی مشکلات درپیش ہوتی ہیںسخت ترین گرمی میں لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے بجلی کے صارفین نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان اور گیپکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انکی مشکلات کے ازالہ کے لئے خصوصی توجہ دیں اور بجلی کی مذکورہ علاقوں میں سپلائی کو یقینی بنانے کی خاطر فوری انتظامی اقدامات کرائیں اور متعلقہ سرکاری اہلکاروںکے بارے میں اس غفلت اور لاپرواہی کے الزامات کی تحقیقات کروا کردرست ثابت ہونے کی صورت میں محکمانہ کاروائی کرائیں۔