سی سی پی اوکی تھانوںمیںاشتہاریوں کا ریکارڈ مرتب کیلئے3 دن کی مہلت
لاہور(نامہ نگار) سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تمام تھانوں کے انوسٹی گیشن و آپریشنز ونگ کے محرران کا اجلاس ہوا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور،ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،تمام ایس پیز انوسٹی گیشن اور آپریشنزونگ،ایس پی ہیڈکوارٹرز،ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ سی سی پی او نے محرران کی مجموعی کارکردگی اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ تھانوں میں ریکارڈ نامکمل ہونے اور ناقص کارکردگی پر محرران کی سرزنش کی اورکہا کہ روزنامچہ میں غلط اندراج کی سزا ملازمت سے برخاست کرنا ہے۔ ہمیں شہریوں کو ہرصورت ریلیف فراہم کرنا ہے۔دریں اثناء سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرزمیں اردل روم میںبرخاست شدہ و دیگر سزا یافتہ ملازمین کی اپیلوں کی شنوائی کی۔سی سی پی او لاہور نے مجموعی طور پر 90 سے زائد پولیس ملازمین کی اپیلیں سنیں۔ انہوں نے معمولی کوتاہی کے مرتکب 52 سزا یافتہ ملازمین کی سزائیں معاف کر دیں جبکہ برخاست شدہ 2 ملازمین کو ملازمت پرفوری بحال کر دیا۔ 3 ملازمین کی سخت سزاؤں میں نرمی کر دی۔ سزا یافتہ 5 ملازمین کی اپیلیں مسترد کر دیں۔ایگزیکٹو کیڈر کے 6 پولیس ملازمین جبکہ ایک سینئر سکیل سٹینو گرافرز کا شوکاز تسلی بخش جوابات پرداخل دفتر کرنے کا حکم دیا۔ پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ ملازمین کی ذاتی شنوائی کا مقصد پولیس ملازمین کے معاملات میں سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہے۔