کھاد کمپنیاں ، ڈیلرز کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائیں:قربان علی خان
فیروزوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروز والا ڈاکٹر قربان علی خان نے کہا کہ کاشتکاروں کی ضرورت کے مطابق ان کو کھادوں کی فراہمی کیلئے محکمہ زراعت کی ٹیمیں اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کھاد بنانے والی کمپنیاں اور کھادکے ڈیلرز کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی مقررہ نرخوں کو یقینی بنائیں۔ کسی ڈیلر کو مہنگے داموں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھاد کی دکانوں کی چیکنگ کے دوران ڈیلر وں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔