فیروزوالہ:6 سالہ بچی،9سالہ بچے کی زیادتی کی کوشش،ملزم فرار
فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی کو ٹ عبدالمالک میں اوباش نوجوان حمزہ نے محنت کش کی 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی بچی کی چیخ و پکار محلے دار کے آ جانے پر ملزم فرار ہوگیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ لاہور روڈ کی آبادی جاوید نگر میں اوباش نوجوان واصل پٹھان نے محنت کش کے 9 سالہ بیٹے فرحان کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی جس کے شور مچانے پر کوشش ناکام بنادی گئی ۔ ملزم فرار ہوگیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔