فیروزوالہ:بجلی چوروں کیخلاف چھاپے،22افراد گرفتار
فیروز والہ( نامہ نگار) لیسکو کی 4 ٹیموں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بجلی چوری کرتے ہوئے22 افرادکو پکڑ لیا۔ لیسکو کی ٹیموں نے غیرقانونی تار یں، میٹر اور دیگر آلات قبضہ میں لے لئے۔ لیسکو حکام کی رپورٹ پر پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ مذکورہ افراد سے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔