مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائیگا: عدنان ہنجرا
لاہور ( نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے رہنماچوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے ثمرات جلد عوام تک منتقل ہونگے اورمہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائیگا ۔ بجٹ کے بعد عوام کو ہر طرح کا ریلیف ملے گا ،وزیر اعلی حمزہ شہباز جلد پنجاب میں معاشی استحکام لے کر آئیں گے ۔