بھاٹی گیٹ ،فیکٹری ایریا،خاتون سمیت2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے
لاہور(نامہ نگار)بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ میںپرندہ مارکیٹ کے قریب سے ملنے والے 40سالہ نامعلوم شخص کو گذشتہ روز بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ،مگر جانبر نہ ہو سکا اور اس نے ہسپتال میںدم توڑ دیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔جبکہ فیکٹری ایریا کے علاقے شوکت ٹاؤن کی رہائشی 45 سالہ سمیعہ بی بی کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا،مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ سمیعہ کے ورثا ء نے الزم عائد کیا ہے کہ اسے سسرالیوں نے قتل کیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے۔ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔جس کی روشنی میں مزیدقانونی کارروائی کی جائے گی۔