طلبہ قوم کا سرمایہ ہیں، تربیت وقت کا اہم تقاضا ہے: حافظ صدیق مدنی
کوئٹہ(بیورورپورٹ ) جمعیت علماء اسلام حلقہ بوغرہ سٹی ضلع چمن کے نائب امیر مولانا حافظ محمد صدیق مدنی نے کہا کہ ملکی ترقی میں طلبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں طلبہ قوم کا سرمایہ اور معمار ہوتے ہیں قوم کے ان معماروں کی اخلاقی اور روحانی تربیت وقت کا اہم تقاضا ہے معاشرے میں برائی کی قوتیں دن بدن زور پکڑ رہی ہیں اور آج کا نوجوان تیزی سے دین سے دوری کی راہ پر گامزن ہے آج نیکی کی قوتوں کو اپنی رفتار تیز کرنا ہوگی اور حکومت کو نوجوانوں کی اصلاح کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنا ہوگی آج دین سے بے بہرہ لوگ قوم کے ہیرو قرار دیے جا رہے ہیں اور اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں فحاشی اور بے راہروی کا سیلاب نوجوان نسل کے اخلاق اور کردار کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان قوم کی تعمیر اور معاشرے کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔