فنکار سرمایہ ہیں ،مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے :انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم
کوئٹہ(بیورورپورٹ ) فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر کوششوں اور صلاحیتوں کو بروئے کا ر لایا جائے گا ، فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور اْن کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے فنکار قوم و ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اْنہیں مشکلات کی دلدل سے نکالنے کے لیے ایک مثبت اور مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انصافآرٹسٹ ویلفیئر فورم (رجسٹرڈ) بلوچستان کے فنانس سیکرٹریآصف جہانگیر، جنرل سیکرٹری عبدالباقی درویش، صدر ملک سعید احمد اعوان، چیئرپرسن شائستہ صنم ، فراز مری ، عرفان احمد قمبرانی ، حمل شاد ، عبداللہ اچکزئی ، بجار خان مری،خالدحسین،سیلم لانگو، فاروق احمد شاہوانی ودیگر نے اپنے ں کیا ۔ اْنہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے فنکاروں کو درپیش مسائل اور اْن کے حل کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی،گورنر بلوچستان ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ثقافت و محکمہ ثقافت کے اعلیٰ حکام فنکاروں کے مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں ۔ اْنہوں نے کہا کہ انصافآرٹسٹ ویلفیئر فورم بلوچستان کا قیام صوبہ بھر کے فنکاروں کے لیے نیک شگون ہے جس سے اْن کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر ایک منظم اندز میں کام کیا جائے گا۔