طالب علم پہاڑی سے گرکر زخمی
خضدار(نامہ نگار)پہاڑی سے مدرسے کا طالب علم گرکر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام کو مدرسہ کاشف العلوم کوشک کے دو طالب علم قریبی پہاڑی پر چڑھ گئے جن میں سے ایک طالب غلام مرتضیٰ چھٹہ ساکن زیدی پھسل کر چند فٹ نیچے گرا اور زخمی ہوگیا۔ لیویز کے جوان انچارج نوراحمد زہری کی سربراہی میں پہاڑی کے متعلقہ مقام پر پہنچ کر بچے کو ریسکیو کیا اور انہیں ہسپتال پہنچایا گیا۔