عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی: ندیم عباس بارا
لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ندیم عباس بارا نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اگر پی ٹی آئی کے سربراہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔موجودہ حکومت نے آتے ہی انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے ہمارے شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کو بند کردیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندیم عباس بارا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سازش تیار ہو چکی ہے ان کی جان کو خطرہ ہے،اس خدشے کا وہ خود بھی اظہار کر چکے ہیں۔