قبائلی رہنما کی گاڑی پر بم حملہ ،2افراد زخمی
خضدار( نامہ نگار) کھنڈ ایریا میں قبائلی ٹکری علی محمد غلامانی کی گاڑی پر بم حملے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب کھنڈ روڈ پر ٹکری علی محمد غلامانی گاڑی پر دھماکہ ہوا دھماکے سے ان کی گاڑی تباہ جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور بہتر علاج کی ہدایات جاری کیے۔ بعد ازاں انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔