شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: راغب حسین نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ پاکستانیوں کاقاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں۔شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شرپسند عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ملک میں امن و امان کی بحالی کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، اپنے شہداء پر پوری قوم کو فخر ہے ،شجاعت و شہادت ہماری افوج کی تابناک روایت ہے ہمارے شہدا ء نے اسے برقرار رکھا ہے ،اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔