پنجاب میں آئینی، قانونی بحران کا حل اشد ضروری ہے: عمر سرفراز چیمہ
لاہور(نیوزرپورٹر)سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئینی اورقانونی بحران کا فوری حل اشد ضروری ہے، غیر آئینی و غیر قانونی جعلی وزیراعلیٰ کے احکامات ماننے والے کل جوابدہ ہوں گے، خود تو سسیلین مافیا جدہ اور لندن بھاگنے کی کوشش کرے گا اور سرکاری افسر جیل اور نیب بھگتیں گے۔عمرسرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ اگر عدالت وزیراعظم، ان کے بیٹے اور مجھے بلوا لے تو پنجاب کاآئینی و قانون بحران 10 منٹ میں ختم ہوسکتا ہے، جب وزیراعلیٰ کا عہدہ آئینی طور پرخالی نہیں تھا تو اس کا الیکشن کیسے ہوا۔