اظہار تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جمعیت علماء اسلام کے سابق رہنماء ڈاکٹر محمد اعظم چیمہ کی والدہ اور مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کی خالہ کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے چیچہ وطنی پہنچا اور ان کی رہائش گاہ پر تعزیتی ملاقات کی٭مولانا میاں اسلم نقشبندی کے والد کے انتقال پر مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس، قائد لاہور قاری یوسف، لاہور کے صدر ایوب بٹ، سیکرٹری جنرل قاری قاسم بلوچ و دیگر رہنمائوں نے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی ہے۔