سکھوں کی ہلاکت میں ملوث عناصر کو مثال عبرت بنانا ہو گا: عثمان ملک
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے پشاور میں سکھ شہریوں کی ہلاکت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو مثال عبرت بنانا ہو گا۔اپنے ا یک بیان میں عثمان ملک نے کہا کہ تمام پاکستانی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی کو بھی ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو خراب کرنے اور قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پیپلز پارٹی سکھ برادری کے دکھ میں شریک ہے اور ہمارامطالبہ کے کہ سکھ شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے۔