ؒقبل از وقت انتخابات خارج از امکان نہیں: مولانا امجد خان
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ قبل از وقت عام انتخابات خارج از امکان نہیں۔ جے یو آئی 2018 کے موقف پر آج بھی قائم ہے قوم کو اسکی حقیقی امانت لوٹائی جائے۔ مولانا فضل الرحمان کی سیاست ختم کرنے والے آج خود ختم ہوگئے۔ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات ناگزیرہیں اس کیلئے پارلیمنٹ سے ہی کام لیا جائیگا۔ یہ باتیں مولانا محمد امجد خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو اور وانڈہارحمانہ لکی میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔کانفرنس سے صاحبزادہ خواجہ نجیب احمد، مولانا عبدالرحیم، حاجی منور خان، مولانا عبدالحق، مولانا قاری امجد سعید، مولانا سیف الرحمن، مولانا عطاء الرحمن اور مولانا عبد الحکیم شکیل احمد نے بھی خطاب کیا۔