اسلام آباد ایئرپورٹ پر عازمین حج کیلئے روڈ ٹو مکہ منصوبے پر عملدرآمد شروع
اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین کی سہولت کے لیے روڈ ٹو مکہ منصوبے پر عمل درآمد شروع ہوگیا، سعودی امیگریشن کے وفد نے لاہور کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔روڈ ٹو مکہ منصوبے کے سلسلے میں انتطامات کا جائزہ لینے کی غرض سے سعودی امیگریشن کا وفد لاہور کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچا جہاں ائیرپورٹ منجر عدنان خان نے انہیں بریفنگ دی۔ائیرپورٹ منجر عدنان خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پرروڈ ٹو مکہ منصوبے کے لیے سعودی امیگریشن عملے کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔سعودی وفد کو بتایا گیا کہ اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کی امیگریشن اور پری کلیئرنس کے لیے قائم خصوصی کانٹر پر سسٹم نصب ہوں گے، اسلام آبا دسے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے عازمین کی امیگریشن سعودی عملے کی معاونت سے مکمل ہوگا۔روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی کائونٹر قائم کیے جائیں گے اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سسٹم کو سعودی عرب سے منسلک کیا جائے گا۔